حضرت امام حسینؓ اور جانثاروںؓ نے دین کیلئے عظیم قربانی دی: عبدالحنان صدیقی


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) اتحاد اہلسنت مکتبہ دیوبند کے ضلعی امیر علامہ عبدالحنان صدیقی شہاد ت حضرت سیدنا امام حسین ؓ کے سلسلہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور انکے جانثاروںؓ نے دین اسلام کی آبیاری کے لئے عظیم قربانی دی ہمیں اسے مینارہ نور بناکر دین حق کی سربلندی کے لئے کام کرنا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ آج ہم دین اسلام سے دور ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا ہمارے سر چڑھتی جارہی ہے جب تک ہم اپنی زندگیوںکو حضور نبی کریمؓ ، صحابہ ؓ اور اہل بیتؓ کے بتائے ہوئے طریقوںکے مطابق نہیں ڈھالیں گے۔ اسوقت تک دنیا وآخرت میں سرخرو نہیں ہوں گے۔اجتماع سے  علامہ احمد سعید اعوان، مفتی محمد جمیل، حافظ محمد عاقل ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...