جھبراں (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تحصیل صدر و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل سیٹھ محمد حنیف نے مسجد نبوی کی توہین کے مرتکب تحریک انصاف کے کارندوں کو سعودی عدالت سے قید اور جرمانے کی سزا کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عمرانی نظریہ سیاست فاشزم، کرپشن ، ہٹ دھرمی، ضداور نااہلیت کی بدترین مثال بن چکا ہے جو اپنے مخالفین کی توہین کرنے کیلئے سرور کائنات سید المرسلین حضرت محمد مصطفی ﷺکے روضہ مبارک جیسے مقدس مقام کی توہین سے بھی گریز نہیں کرتاپی ٹی آئی کے کارکن بدتمیزی بد کلامی اورنازیبا گفتگو سوشل میڈیا پر تو کرتے ہی رہتے ہیں مگر مضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران مسجد نبوی میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان کے ساتھ جو بدتمیزی کی گئی سیاسی انتقام اور مخالفین کو نیچا دکھانے کی اس سے زیادہ بدترین مثال نہیں ملتی کہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات پر نعرے بازی کی گئی تاکہ مخالفین کی توہین کر سکیں ۔