کامونکی(نمائندہ خصوصی)اداروں کی تضحیک ناقابل برداشت ہے منفی اور گھناؤنا پروپیگنڈا ملکی سلامتی پر حملہ ہے اس کا تدارک ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سادھوکی حافظ غلام رسول نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کی پروپیگنڈا مہم کے پیچھے کونسی طاقتیں کارفرما ہیں ان کوبے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،ملک و قوم اس وقت گھمبیر مسائل کی زد میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ معاشی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرکو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،پاک فوج کے امدادی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے سانحہ پر پوری قوم رنجیدہ وسوگوار ہے،ہم پاک فوج کے شہیدوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں۔