حضرت امام حسین ؓاور ساتھیوں کی لازوال قربانیاں یاد رکھی جائیں گی :ذیشان حسن


کامونکی(نمائندہ خصوصی)تاریخ انسانی تک حضرت امام حسین ؓاور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانیاں یاد رکھی جائیں گی اورشہدائ￿  کربلا کی قربانیاں بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و امیدوار قومی اسمبلی چودھری محمد ذیشان حسن نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ سیدنا حضرت امام حسینؓ نے اپنے جاں نثاروں کی مختصر جماعت کیساتھ باطل لشکر کے ساتھ ٹکرا کر رہتی دنیا تک کے مظلوموں کو یہ درس دیا کہ حق والے کتنی ہی کم تعداد میں کیوں نہ ہو ں باطل ان پرکبھی غالب نہیں آسکتا،حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہو ں حق والے کبھی یزیدی طاقتوں کے سامنے سر نہیں جھکا سکتے یہی کربلا کا پیغام ہے اور یہی حضرت سیدنا امام حسینؓ کی تعلیمات کا خلاصہ ہے انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے  اور ہمیں اس دن کی مناسبت سے اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن