واقعہ کربلا صبر و تحمل، رواداری، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے:عمر فاروق ڈار

Aug 08, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار پی پی 63عمر فاروق ڈارنے کہا ہے کہ واقعہ کربلا صبر و تحمل، رواداری، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے،شہدائے کربلا کی عظیم قربانی نے اسلام کے آفاقی اصولوں صبر، برداشت اور قربانی کو تاقیامت زندہ کر دیا،کربلا میں حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم اور بربریت کے خلاف جہاد کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسین اور ان کے جانثاروں نے جانوں کا نذرانہ دے کر باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا، حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسین  نے اپنے کردار اور عمل سے حق کی آوازبلند کرنا اور انسانی اقدار کا تحفظ سکھایا۔ پرامن معاشرے کے لیے حضرت امام حسین کی تعلیمات اور افکار پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایثار، اخوت، برداشت کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں