صحابہ کرام اور اہلیت عظام کی محبت جزو ایمان ہے:پروفیسر مطیع اللہ

Aug 08, 2022


وہاڑی (سٹی رپورٹر) پروفیسر قاضی مطیع اللہ سعیدی نے کہا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام جوہر حیات، علم و حکمت کا خزانہ، انسانوں کی ہدایت کا منشور اعظم ہے، فلاح عامہ کا پیش خیمہ اور اعلی ترین نسخہ کیمیا ہے۔ یہ بات جامع مسجد مائی والی میلسی میں باون سال شہداء اسلام کانفرس کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہلیت عظام کی محبت جزو ایمان ہے۔ اصحاب رسول کے توسط سے ہم تک ایمان کی روشنی پہنچی ہے۔ مصنف کتب کثیر مولانا محمد عمیر شاہین نے کہا ہے کہ نواسہ رسول نے میدان کربلا میں حق و صداقت، جرآت و شجاعت کی وہ بے مثال تاریخ رقم کی جس پر انسانیت ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ مولانا محمد صدیق طارق نے کہا ہے کہ حق و باطل کا معرکہ میں اسلام کی بقا کے لئے امام اعلی مقام اور ان کے رفقاء  کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مولانا قاری ذکائاللہ مسعود الحسینی نے کہا ہے کہ سانحہ کربلا ایک ایسا واقعہ ہے جس نے تاریخ ہر ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ قبل ازیں مولانا قاری اظہار احمد خان، مولانا قاری طیب رشید، قاری احسن ربانی نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں