نمازی بنیں اور ہمارے دل کی اضطرابیت ختم ہو : خواجہ یوسف نقشبندی

Aug 08, 2022


ملتان (نیوز رپورٹر)دعوت ذکروفکر ڈیرہ اللہ ھو والا  نیو ملتان میںسالانہ محفل بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر حضرت خواجہ محمد یوسف نقشبندی مجددی مرکزی امیر دعوت ذکروفکرپاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام عالی مقام ؑ نے میدان کربلامیں شہادتوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو یہ درس دیدیا کہ اسلام کی سربلندی اور اس کی بقاء کی خاطر اگر اللہ کی راہ میں اپنی،اپنے بچوں کی،اپنے مال کی یا کسی بھی چیز کی قربانی دینی پڑجائے تو اس میں ذرا بھی نہ ہچکچانا اور فاسق وفاجر اور ظالم حکمران کے آگے سرنہ جھکانہ جو اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے احکامات کی پاسداری نہ کرے ،ہماری حالت ہے کہ امن اور سکون کی زندگی گذارنے اور اللہ تعالیٰ کی بے بہاہ نعمتیں کھانے،پینے اور استعمال کرنے کے باوجود بھی نماز سے غافل ہیں۔نماز فرض عین ہے اسکی پنجگانہ ادائیگی ہر مسلمان مرد،عورت اور بچوں پر فرض ہے۔ہمیں چاہیے کہ نماز کی پابندی کریں تاکہ ہمارے بچے بھی ہمیں دیکھ کر نمازی بنیں اور ہمارے دل کی اضطرابیت ختم ہو ہمیں دنیا میں سکون وراحت نصیب ہو اور قبر وحشر میں بھی سُر خروئی حاصل ہو اور قیامت کے دن شرمندگی سے بچ جائیں اسی میں ہماری کامیابی ہے۔

مزیدخبریں