سیدنا امام حسین ؓ صبر و استقلال کے عظیم پیکر تھے: ڈاکٹر راؤ محمد خلیل

Aug 08, 2022


میلسی (تحصیل رپورٹر) جماعت اہلسنت میلسی کے زیر اہتمام سید الشہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے صوبائی معاون و خصوصی مشیر ڈاکٹر راؤ محمد خلیل نے کہا کہ سیدنا امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ صبر و استقلال کے عظیم پیکر تھے۔انہوں نے میدان کربلا میں ظلم و جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسلام کی سربلندی کے لئے اپنے خاندان سمیت جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کو زندہ رکھا۔ صنعتکار وسیم اکرم شیخ،مفتی یعقوب خان سعیدی،مفتی محمد ربنواز سعیدی،میاں شاہد حسین مترو ایڈووکیٹ،سید تصور حسین بخاری،صدر پریس کلب عزیز اللّٰہ شاہ طاہر،محمد اسلم خان یوسفزئی،راؤ عابد علی،شیخ غلام مصطفیٰ،حاجی نظام الدین مغل،راشد تبسم،شہزاد علی راؤ،مدثر شجاعت،ازمن مصطفیٰ شاہ،قاری محمد اکرم داد قادری اور قاری محمد امجد فیضی نیبھی خطاب کیا۔اس موقع پر رکنیت سازی بھی کی گئی۔کانفرنس میں حاجی محمد عقیل اشرف ڈاکٹر محمد فاروق سعید احمد کھوکھر چوہدری مقبول احمد مرزاسلیم قادری شیخ جاوید اقبال مہر راشد منظور نقیبی راو ریاض حسین ضیاء چوہدری رضوان حنیف مہر محمد اصغر حاجی ریاض احمد بوہڑچوہدری ریاض احمد شکوری سمیت معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں