ٹی بی روڈ سیوریج منصوبہ مکمل نہ ہوسکا،جگہ جگہ گڑھے، کاروبارتباہ 

Aug 08, 2022


ملتان (نمائندہ خصوصی)واسا اورضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث ڈیڑھ سال سے ٹی بی روڈ سیوریج منصوبہ مکمل نہ ہوسکا، چونگی نمبر14 ٹی بی روڈ پرسیوریج اورنئی سڑک کی تعمیرکیمنصوبہپر تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے منصوبے کے افتتاح کی تختیاں تو لگا دی گئیں لیکن منصوبے کو تکمیل پر کوئی توجہ نہ دی ا، ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود  ڈیڑھ کلومیٹرسیوریج لائن بھی نہیں ڈالی جاسکی ہے، جبکہ سڑک کی تعمیر ابھی باقی ہے سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے گاڑیاں کھٹارا ہو گئیں ہیں اور عوام کا پیدل چلنا بھی انتہائی دشوار ہو گیا ہے حالیہ بارشوں کے باعث زیرتعمیرسڑک پرجگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جن میں پانی جمع ہوجانے  سے دلدل بن چکے ہیں۔، دکانداروں کا کاروبار تباہ اور گھروں  میںنوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہیجبکہ متعلقہ افسران اوراراکین اسمبلی کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، ٹی بی روڈ پر موجود گرلز ڈگری کالج اورگرلزہائی سکول کی طالبات اوراساتذہ کوبھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ سڑک پرقائم واٹرفلٹریشن پلانٹ بھی کافی عرصہ سے بند  ہے ، اہل علاقہ اوردکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کوہنگامی بنیادوں پرمکمل کیا جائے۔

مزیدخبریں