عرس بابا فریدؒ کی تقریبات جاری‘ بہشتی دروازہ کی آخری قفل کشائی آج

پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 780 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات پاکپتن میں اختتام کو پہنچ گئیں۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کے کھانے کیلئے لنگر‘ پینے کیلئے ٹھنڈا پانی اور گرمی سے بچنے کیلئے پنکھوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ مینجر اوقاف نعمان سیفی نے میڈیا کو بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر اوقاف ضیاء المصطفیٰ تمام تر انتظامات کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ زائرین کسی قسم کی سہولت سے محروم نہ رہ سکیں۔ برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ و پنجابی زبان کے پہلے صوفی شاعر حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔ بڑی رسم بہشتی دروازہ کی پانچویں اور آخری قفل کشائی آج ہو گی۔ پانچویں اور آخری روز کی قفل کشائی کے بعد دس محرم الحرام کو دربار شریف کو صندل اور عرق گلاب سے غسل دے کر شہدائے کربلا کے سوگ میں چالیس روز کیلئے بند کر دیا جائے گا۔
عرس بابا فرید

ای پیپر دی نیشن