کربلا قیامت تک کے لیے طاغوتی  طاقتوں کے لئے للکار ہے‘ علامہ حسن ظفر نقوی


کراچی (سٹی نیوز)امام بارگاہ شہداء کربلا انچولی سو سائٹی میں عشرہ محرم الحرام کی آٹھویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کربلا دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے اور قیامت تک کے لیے طاغوتی طاقتوں کے لیے مسلسل للکار ہے نواسہ رسول نے اپنے خون سے حق و باطل کے درمیان خطِ سرخ کھینچ دیا سیدالشہدا نے کربلا کے میدان میں باطل کو کچھ ایسے انداز سے شکست دی کہ جسے باطل اپنی فتح سمجھ رہا تھا وہی اس کے لئے ذلت و رسوائی کا سامان بن گیا آج سارے عالم میں حسین کی فتح کے نقارے بج رہے ہیں اور یذید کا نام داخل دشنام ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...