لاہور (نامہ نگار) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دریاؤں، نہروں، ڈیموں، جھیلوں اور تالابوں میں شہریوں کے نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق بارشوں کے دوسرے سپیل کے باعث دریاؤں، نہروں، تالابوں، نالوں، جھیلوں میں پانی کا لیول بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے تیراکی اور نہانے پر پابندی ہو گی۔
پابندی