کراچی(پ ر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ نواسہ رسولﷺ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ کوفیوں نے وفا نہیں کی اور ابن زیاد کی فوج کے ساتھ مل گئے یعنی کوفیوں نے حسینؓسے دھوکے بازی کی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی میں قاری محمد شفیق کی دعوت پر شہادت حسینؓ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیاطا ر ق مدنی نے کہا کہ حسین ؒ کو ان کے خاندان کے افراد خصوصاً بہنوئی عبداللہ بن جعفر و دیگر نے کوفہ جانے سے منع فرمایا تھا اور کہا تھا کہ آپ کوفیوں پر قطعی اعتبار نہ کریں کوفی نہایت دھوکے باز اور منافق ہیں یہ آپ کے ساتھ ہر گز وفا نہیں کریں گے۔