انتخابات میں پیسے کاعمل دخل کم کرنے کیلئے مؤثرقانون بنایا جائے:فافن

Aug 08, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن)نے کہا ہے کہ انتخابات میں پیسے کے عمل دخل کوکم کرنے کیلئے قانون کو موثر بنایا جائے،جس کی وجہ سے مل کی اکثریتی آبادی الیکشن لڑنے کے حق سے عملی طور پر محروم ہے۔فافن نے اپنے رپورٹ میں تجویز دی ہے کہ الیکشنز ایکٹ، 2017میں اخراجات کوکم کرنے کیلئے موجود دفعات ناکافی ہیں، سیاسی جماعتیں انتخابات میں پیسے کے استعمال کے متعلق اصلاحات پراتفاقِ رائے پیداکریں۔رپورٹ کے مطابق سیاست میں پیسے کے استعمال سے متعلق سخت قانونی ضوابط متعارف کرائے جائیں کیونکہ پیسے کی وجہ سے اکثریتی آبادی الیکشن لڑنے کے حق سیعملی طور پرمحروم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے دوران امیدوار اپنی مہم میں بڑے پیمانے پر پیسے کا بے دریغ استعما ل کرتے ہیں جو دوسرے امیدواروں کی مہم کو نہ صرف متاثر کرتی ہے بلکہ اس سے امیدواروں کے مہم کے دوران ایک جیسا ماحول بھی نہیں مل پاتا اس لیے الیکشن رولز کے اندر ترامیم کر کے انتخابات میں پیسے کے بے دریغ استعمال کو روکنے کے لیے سخت قوانین بنائے جا نے چاہئیں،تمام سیاسی جماعتیں اس حوالے سے اتفاق رائے کریں ،رپورٹ کے ماطبق  الیکشنز ایکٹ، 2017میں اخراجات کوکم کرنے کیلئے موجود دفعات ناکافی ہیں،  انتخابات میں پیسے کے عمل دخل کوکم کرنے کیلئے قانون کو موثر بنایا جائے۔فافن نے پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی مالیات سے متعلق قانونی شقوں کو موثر بنائیں تاکہ انتخابات میں پیسے کے عمل دخل کو کم کیا جا سکے جس کی وجہ سے مل کی اکثریتی آبادی الیکشن لڑنے کے حق سے عملی طور پر محروم ہے۔ فافن نے پارلیمان میں موجود اور پارلیمان سے باہر تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اہم انتخابی اصلاحات بشمول انتخابات میں پیسوں کے استعمال کو منضبط کرنے سے متعلق اصلاحات پر اتفاقِ رائے پیدا کریں موجودہ انتخابی قانون الیکشنز ایکٹ، 2017 میں انتخابی اخراجات کو منضبط کرنے کے لیے موجود دفعات ناکافی ہونے کی وجہ سے 2018 کے عام انتخابات اور ان کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات اور مقامی حکومتوں کے انتخابات میں پیسوں کے کھلے استعمال کے اثرات واضح دکھائی دیتے ہیں۔
فافن

مزیدخبریں