بارش،سیلاب نے گھر،فصلیں تباہ کردیں،مویشی مارے گئے:سرداراسد مینگل


خضدار (نامہ نگار)سرداراسدجان مینگل ،رکن صوبائی اسمبلی میرمحمداکبرمینگل نے  دیگررہنماؤں کے ہمراہ کھوروی کشاری ،سومارگوٹھ بوہیرماس آڑینجی کے مختلف گاؤں کا دورہ بارش و سیلابی ریلہ سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات اورنقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کہاکہ آڑینجی میں حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلابی ریلوں نے عوام کی تیارفصلیں،گھر مال مویشی تباہ کردیے یہیں تحصیل آڑینجی کے اکثرتمام گاوں مکمل طورپرتباہ ہوچکے ہیں۔/'80 فیصد آڑینجی کے کچے مکانات مکمل طورپرگرگئے ہیں۔باقی جومکان  رہتے ہیں وہ رہائش کے قابل نہیں۔انہوں نے کہاکہ تحصیل آڑینجی میں۔/'80 فیصد گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئیہیں متاثرین گزشتہ دوہفتوں سے بے یارومددگارامداد کے منتظر ہیں وہ اس مشکل کی گھڑی میں حکومت وقت اورفلاحی ادارے سے مددکے طلب گار ہیں۔انہوں نے کہاکہ آڑینجی کے متاثرہ لوگوں کیلیے چھت کی فراہمی ناگزیرہیں کیونکہ ان میں بیشترایسے خاندان ہیں جودوبارہ سے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مکانات تعمیرکرنے کے قابل نہیں اورانتہائی غریب لوگ ہیں انہوں نے کہاکہ تحصیل آڑینجی میں سیلاب متاثرین کی بلاامتیازبحالی کیلیے سرکار کے ساتھ ساتھ  تمام مکتب فکرکو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے یہ وقت سیاست اور قبائلیت کانہیں بلکہ بھائی چارہ اورعلاقائی روایات کی پاسداری کا ہے۔انہوں نے  بوہیرماس خلق نواز حیات ڈیم کابھی معائنہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ ڈیم کی وجہ یہاں کے علاقائی عوام کو بہت فائدہ پہنچے گا۔بی این پی کے سنیئرقبائلی رہنمامیر محمدحسن مینگل، تحصیل صدروڈھ مجاہدعمرانی،تحصیل صدرآڑینجی مجیب الرحمن مینگل ،میرنادراحمدمینگل،میرابرار احمدمینگل،کونسلر محمداسحاق رمندانزئی، بشیر ریئسانی ،عبدالجبار مینگل ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر بوہیرماس آڑینجی میں سرداراسداللہ مینگل ،میراکبرمینگل ودیگر رہنماؤں کیلئے  میرنوازحیات ہوتکاڑی نے پرتکلف ظہرانے کااہتمام کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن