افغانستان: شمالی صوبے جوز جان میں آلودہ پانی سے ہیضے‘ 12 جاں بحق


کابل (اے پی پی) افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان میں ڈیڑھ ماہ سے ہیضے کی وباء پھیل گئی، جس سے 18ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے جن میں12  جاں بحق ہوگئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے افغانستان کے صوبائی محکمہ صحت کے قائم مقام ڈائریکٹر عبدالغنی صمیم  کے حوالے سے  بتایا کہ آلودہ پانی کے استعمال اور صحت کی خدمات تک ناقص رسائی کی وجہ سے اب تک  کل 18ہزار افراد ہیضے سے متاثر ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن