خاران(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدا رحیم میروانی کی زیر صدارت خاران میں بارشوں کے نئے سپیل سے نمٹنے کے لیے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ بلوچ ، ایکسیئن بی اینڈ آر عادل نصیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن منیر احمد حلیمی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی سید ریاض احمد شاہ اور تمام متعلقہ محکموں کے ضلعیافسر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدا رحیم میروانی نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران تمام محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تاکید کی کہ ہر ایک ایمانداری اور دلچسپی کے ساتھ اپنا فرض نبھا کر علاقے کے عوام کی خدمت و داد رسی کو اپنا شعار بنائیں۔ڈپٹی کمشنر خاران نے اجلاس میں ایری کلگ روڈ کی جلد بحالی کے بھی احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر خاران نے مون سون بارشوں کے نئے سپیل کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور ممکنہ سیلاب کے نتیجے میں موثر اقدامات کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر خاران نے مزید کہا تمام متعلقہ محکمے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دیں اور مسلسل ضلع کے مجموعی صورتحال پر نظر رکھیں تاکہ علاقائی صورتحال پر آگاہی مل سکے۔