کوئٹہ(بیورورپورٹ)انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری عمران ترین ، حاجی نصرالدین کاکڑ ،ولی افغان ، میر رحیم بنگلزئی ، ملک بہادر ملیزئی ، اسلم اچکزئی ، یعقوب شاہ کاکڑ ، حسن خلجی ، حاجی ظہور کاکڑ ، محمد جان آغا درویش ، منظور ترین ، شفیع آغا ، طاہر جدون ، نعمت ترین ، شاہ محمد میاخیل، فیض محمد داوی، بسم اللہ ترین ، غنی آغا اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ چمن بارڈر پر فورسز کی جانب سے مقامی تجارتی سرگرمیوں پر خودساختہ پابندیوں اور عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر معزز تاجروں اور عوام کے ساتھ ایک بار سخت رویہ رکھا گیا ہے اور بے جا عوام کی تذلیل کی جاتی ہے اور اس تپتی دھوپ اور گرمی میں عوام کو گھنٹوں گھنٹوں کھڑا رکھا جاتا ہیں جن میں مریض بوڑھے عورتیں اور بچے بھی ہوتے ہیں اور اس بارڈر سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہیں اور کئی بار یہاں کے عوام اور تاجروں کو تنگ کرنے اور ان پر روزگار کے دروازے بند کرنے کی کوششیں کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو، کمانڈر بارہ کور اور آئی جی ایف سی اس ظلم کا نوٹس لے اور چمن باڈر پر عوام ، مزدوروں اور تاجر برادری کو بے جا تکلیف نہ دی جائے اور جو رویہ ابھی رکھا جارہا ہیں اور قابل مذمت ہیں اور انجمن تاجران بلوچستان اسکی سخت الفاظ میں مذمت بھی کرتی ہیں اور کہا ہے کہ چمن شہر میں امن و امان قائم رکھنے میں انتظامیہ اپنی ذمہ داری نبھائے چمن شہر میں روزانہ وارداتیں ہوتی ہے اور انکے روک تھام کیلئے سخت اقدامات کریں۔
تجارتی سرگرمیوں پر پاپندیاں ختم کی جائیں:انجمن تاجران بلوچستان
Aug 08, 2022