گکھڑمنڈی(نامہ نگار)المدد ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والے المدد ویلفیئر ہسپتال راہوالی کے صدر پروفیسر شکیل احمد باجوہ، چیئرمین نوید خاور باجوہ، طاہر رشید باجوہ نے ہسپتال کے لیے سینئر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر روبینہ شیخ کی خدمات حاصل کرکے اوپی ڈی سروس کا افتتاح 10اگست کو کرنے کا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ او پی ڈی کے اوقات کار دوپہر 3سے شام 6بجے تک ہونگے جبکہ عوام کی سہولت کے لیے ایمرجنسی کی سہولت 24گھنٹے میسر ہوگی اسی روز ایک روزہ فری کیمپ کا بھی انعقاد کیا جائے گاجس میں مریضوں کے فری چیک اپ کے علاوہ مفت ادویات بھی مہیا کی جائیں گی۔