گکھڑمنڈی(نامہ نگار)گکھڑ منڈی کا عبدالمالک اپنی بڑی بیٹی ثناء اور اس کے خاوند مدثر علی کے ہمراہ گلاب پورہ میں اپنی چھوٹی بیٹی عطیہ شہزادی جس کی شادی تین ماہ قبل نوید ولد شیر محمد قوم آرائیں سے ہوئی تھی کو ملنے گھر پہنچا تو دیکھا کہ اس کا داماد نوید پسٹل نکال کر اس کی بیٹی کو گالیاں دے رہا تھا، وجہ پوچھی تو وہ ان کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا اور عطیہ شہزادی نے بتایا کہ شوہرنے پسٹل دکھا کر اس کے سر کے بال کاٹ دیے ہیں اور زبردست تشدد کیا جس سے اس کے بدن پر زخموں کے نشان پڑے ہوئے ہیں جب بیٹی نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی کہانی بیان کی تو محمد مالک نے تھانہ پہنچ کر اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔