عمران خان کی کال پرلاکھ سے بھی زیادہ لوگ اسلام آباد پہنچیںگے: ارقم خان

Aug 08, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی کال پر 13اگست کو ۱لاکھ سے بھی زیادہ لوگ اسلام آباد کے جلسے میں شرکت اور جشن آزادی کی خوشی کو دوبالا کریں گے اور اس امپورٹڈ حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کر نے اور نئے انتخابات کر انے کا اعلان کروا کر ہی عوام سکون سے بیٹھے گی ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ضلعی صدر امیدوار پی پی56میاں محمد ارقم خان نے اپنے مر کزی دفتر جلیل ٹائون میں کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ جلسے میں بھاری تعداد کے ساتھ  شرکت کرتے ہوئے اپنے کپتان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو نگے۔

مزیدخبریں