شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ جب تک اداروں پر بااثر سیاسی افراد کاپنجہ استبداد نہیں ہٹایا جاتا ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا مفاد پرست، گھناؤنی سیاست کی وجہ سے ہمارے امن وسلامتی اورمعاشی ترقی کے زاویئے لرزش میں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایٹمی مملکت خداداد میں عملاً موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کی بجائے شہنشاہیت کاماحول پیداکررکھا ہے ،اپنے ایک بیان میں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ احتساب ہی وہ میجر پوائنٹ ہے جس کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں اور انصاف کے بغیر بانی پاکستان اور اکابرین پاکستان کے ویژن کو تکمیل نہیں مل سکتی پاکستان کاہرشہری دوسرے شخص سے مجسم سوال بن کررہ گیا ہے اور پوچھ رہا ہے کہ پاکستان کیاچند خاندانوں کے مستقبل کیلئے بنایاگیاتھا؟۔