جمبر(نامہ نگار)حضرت امام حسینؓ نے گردن کٹا لی مگر باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکایا یہی شان آل رسول ؐ ہے۔ حسین ؓ قلب زندگی حسینؓ مرکز ِ حیات ہیں حسینؓ حق کیلئے حسین ؓ اسلام کیلئے ہیں ۔آپ ؑ صبر، قربانی اور حریت کا مفہوم ہیں یہ باتیں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندر شریف مخدوم سید محمد حبیب عرفانی نے یوم عاشورہ کے حوالے سے آستانہ عالیہ پرموجود نمائندہ نوائے وقت مقصود احمد بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیںانہوں نے بتایا کہ حسین ؓ قلب زندگی حسین ؓ مرکز حیات ہیں۔ حسین ؓحق کیلئے حسین اسلام کیلئے ہیں۔آج پھر وقت کے یزیدوں کے سامنے کھڑے ہونا ہے امام حسینؓ کا پیغام ہے۔انہون نے مزید کہا کہ حسین ؓ قلب زندگی حسین ؓ مرکز حیات ہیں۔