عمران خان کو انصاف کے دہرے معیار کی عادت پڑ چکی :جاوید اقبال

Aug 08, 2022

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ شاپس آئونرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری جاوید اقبال گل نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو جواب دیں کہ انہوں نے اپنے دستخط شدہ پانچ جعلی حلف نامے کیوں الیکشن کمیشن میں جمع کروائے، فارن فنڈنگ کا پیسہ کہاں اور کن مقاصد کیلئے استعمال کیا اور پاکستان کے آئین سے انحراف کرکے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے امریکہ مخالف جھوٹا بیانیہ کوتشکیل دیا؟، اپنے ایک بیان میں چوہدری جاوید اقبال گل نے کہا کہ عمران خان کو انصاف کے دہرے معیار کی عادت پڑ چکی ہے انہوں نے فارن فنڈنگ کیس کومسلسل آٹھ سال تک التواء کا شکار رکھا تاکہ انکی چوری سامنے نہ آسکے ، آئین پسندی کی بڑی بڑی باتیں کرنے والے عمران خان کی آئین شکنی میں اب کوئی شبہ نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف نہیں تحریک بے انصاف تشکیل دی اور سیاسی جماعت بنانے کا ناجائز فائدہ اٹھایا، اب ضروری ہے کہ عمران خان خود کو قومی سیاست سے الگ کرلیں ورنہ قوم انکا آئندہ انتخابات میں کڑا محاسبہ کرے گی۔ 

مزیدخبریں