موڑ کھنڈا (نامہ نگار )جماعتِ اہلسنت لاہور ڈویژن کا اجلاس ڈویژنل امیر خواجہ نور الزمان اویسی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل ناظم اعلیٰ علامہ علی حسن رضوی، قاری اسلم نواز سعیدی، نائب امیر قاری محمد الیاس مصطفائی ، ناظم مالیات مولانا محمد افضل ضیاء قادری، حافظ محمد عمران اویسی ، مفتی امان اللہ شاکر نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں شہدائے کربلا اور شہدائے افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے عرس کے موقعہ پر سنی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا اور جماعت کے کام کو تیز تر کرنے کا عزم کیا گیا۔