پہلی دستور ساز اسمبلی کے 75سال مکمل تقریبات کا آغاز 10اگست سے ہو گا 

اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کے 75سال مکمل ہونے پر دستور ساز اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی منائی جارہی ہے۔ ڈائمنڈ جوبلی کا موضوع میرا پارلیمان-رہبرترقی و کمال ہے۔ ڈائمنڈ جوبلی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے 10سے 14اگست 2022تک پارلیمنٹ ہاوس میں مختلف تقریبات کے انعقاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں 10اگست، 1947کو ایک منفرد حیثیت حاصل ہے کیونکہ اس دن پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا ۔ 
پہلی دستور ساز اسمبلی

ای پیپر دی نیشن