نکئی برادران نے لوگوں کی نوکریاں کبھی نہیں چھینی: ملک سعید 

 پھول نگر (نامہ نگار) پھول نگر سابق وزیر اعلی پنجاب کے بیٹے سردار آصف نکئی نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا کر عوام کی خدمت کرینگے جس طرح ان کے بڑے عوام کی خدمت کرتے تھے یہ باتیں معروف سماجی و سیاسی شخصیت سابق نائب ناظم پھول نگر ملک سعید نے صحافیوں ڈاکٹر لطیف اور ملک عبدالرزاق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب عارف نکئی غریب کی دیلیز پر عوام کو انصاف فراہم کرتے تھے انھوں نے پھول نگر شہر کے متعدد افراد کو نوکریاں میرٹ کی بنا پر دی بلکہ اپنے مخالفین کو بھی نوکریوں پر کھڑا کیا نکئی برادران نے لوگوں کی نوکریاں کبھی نہیں چھینی بلکہ انہیں نوکریاں دی ہے نکئیوں کی جائیدادیں کم ہوئی ہے جبکہ ان کے مخالفین کی جائیدادیں بڑھی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن