اسلام آباد(خبرنگار)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگاتاہم زیریں سندھ،کشمیر،بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشر قی بلو چستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب،سندھ، کشمیر اور بو نیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور ( جو ہر ٹا ون 81، ایئرپورٹ 52، گلشن راوی 34، نشتر ٹاون ، تاج پورہ 33، سٹی 29 ، جیل روڈ 24، مغل پورہ ، اپر مال 16، لکشمی چوک 13، وا سا، چوک نخدا، پا نی والا تالاب12 ، اقبال ٹا ون 10، سمن آباد 07، فر خ آ باد 06 )، اوکاڑہ 03، سیالکوٹ (سٹی 01)، بہاولنگر 01،اکشمیر: کو ٹلی 38 ، را ولا کوٹ 11، سندھ: میر پور خاص 30، ٹنڈو جام20، بدین 16، حیدرآباد، ٹھٹھہ 09، نواب شاہ 05، مٹھی 02، کراچی (گلشن حدید 07، قائد آباد 03، کیماڑی، کورنگی 02) اور خیبر پختو نخوا : بو نیر میں 09 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گز شتہ روز ریکارڈکییگئیزیادہ سیزیادہ درجہ حرارت:دالبندین43، نوکنڈی، چلاس 42 اورتربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم گرم