جے یوآئی نے ہمیشہ ملک میں امن کیلئے کردار ادا کیا: عبد الغفور حیدری 

اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یوآئی نے ہمیشہ ملک میں امن کے قیام کے لیئے کردار ادا کیا ھے  اور ماضی کی طرح اب بھی امن وامان کے لیئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔پارٹی راہنمامولانا محمدامجد خان نے بتایا کہ مولانا حیدری کی جانب سے اضلاع کی تنظیموں کو اس حوالے سے ہدایات دے دی گئی ھیں کہ امن کے کردار کیلئے گر سطح پر کردار ادا کرنے کے لئے متحرک رہیں ، انھوں نے کھا کہ ملک بھر میں ضلعی جماعتیں  ضلعی سطح پر انتظامیہ اور متحدہ مجلس عمل اور دینی جماعتوں کے ساتھ مل کر اتحاد امت کے لیئے فعال کردار ادا کریں گی  انھوں نے کھا کہ جے یو آئی فرقہ واریت کو ملک کے لیئے زیر قاتل سمجھتی ھے ۔جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا  مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ اتحاد امت جمعیت علما اسلام کا مشن ہے ہما راہ ہر عہدے دار اور کار کن اس مشن پر کار بند ہے اور رہے گا .مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن۔مولانا فضل الرحمن درخواستی ۔مولانا صفی اللہ۔محمد اقبال اعوان۔مولانا سلیم اللہ قادری ۔محمد افضل خان  نے کہا کہ ماضی میں ایم ایم اے اور صوبائی سطح پر جو متفقہ ضابطہ اخلاق بنا یا گیا ہے جے یو آئی چاھے گی اس پر عمل در آمد کرایا جا ئے اور جے یو آئی اسے عوام تک پہنچائے گی انھوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے اس وقت اتفاق واتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔انھوں نے کھا کہ معاشی بحران کے خاتمے کے لئے امن کی اشد ضرورت ھے ۔پارٹی کے ضلعی راہنماں مولانا نعیم الدین۔مفتی عبدالحفیظ،حافظ نصیر احرار ۔حافظ غضنفر عزیز۔قاری عمران نے کھا کہ    اکا برین واسلاف کی عزت واحترام کو لازم قرار دیا جائے ۔ فر قہ واریت پھیلانے والے لٹریچر پر پابندی عائد کی جا ئے انہوں نے کہا کہ اہل بیت اور صحابہ کرام کی قربانی کے نتیجے میں ہم تک دین پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانون حر کت میں آنا چا ہیے لیکن جے یو آئی غلط مقدمات کی بھی سخت مخالف ہے ۔
عبد الغفور حیدری 

ای پیپر دی نیشن