راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کے ہمراہ ڈھوک سیداں روڈ پر محرم الحرام کے سلسلے میں نکلنے والے ماتمی جلوس کی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز مرضیہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے جلوس کے منتظمین کو ہدایت کی جلوس کے مقرر کردہ اوقات کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کو پر امن امان گزارنا ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے کہاکہ محرم الحرام کے تمام ماتمی جلوسوں اور مجالس کیلئے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے جلوس اور مجالس کے منتظمین سے اپیل ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
محرم الحرام کو پر امن امان گزارنا ہماری اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
Aug 08, 2022