کیرئیر کونسلنگ کے ذریعے طلبا کو صحیح مضامین کا انتخاب کرنے کا موقع ملتا ہے، زاہد حمید

Aug 08, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)معروف ماہر تعلیم اور کیریئر کونسلر زاہد حمید نے کہا ہے کہ کیرئیر کونسلنگ کے ذریعے طلبا کو صحیح مضامین کا انتخاب کر کے کیریئر کا صحیح راستہ منتخب کرنے میں رہنمائی ملتی ہے،مستقبل کے حوالے سے درست راستے کا انتخاب کر نے میں والدین کا کردار اہم ہے ،اساس انٹرنیشنل اسکول نے کیریئر کونسلنگ کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا ۔
 معروف ماہر تعلیم اور کیریئر کونسلر زاہد حمید ریسورس پرسن تھے۔ڈاکٹر زاہد حمیدنے کیرئیر کونسلنگ کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کیرئیر کونسلنگ کے ذریعے ہمارے طلبا کو صحیح مضامین اور امتزاج کا انتخاب کر کے کیریئر کا صحیح راستہ منتخب کرنے میں رہنمائی ملتی ہے۔ سینئر ماہر تعلیم ڈاکٹر شکیل ،ڈاکٹر ارشد ضیا نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں