اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ انڈسٹریل ایریا میں دو ٹرانس جینڈر کی بھکاری ایکٹ کے تحت گرفتاری پر ٹرانس جینڈڈز کی یونین نے تھانے کے سامنے احتجاج شروع کر دیا ٹرانس جینڈڈز کے مطابق ہم تھانے آئے اور اپنے ساتھیوں کو گرفتار کر کے مردوں کے ساتھ حوالات میں بند کرنے پر تشویش کا اظہار کیااسی دوران پولیس نے ہمارے ساتھ دست درازی شروع کر دی ٹرانس جینڈر کے مطابق ہمارے موبائل فون تک چھین لئے گئے ہمارے ساتھ پولیس کی جانب سے بدتمیزی کی گئی15سے 20 ٹرانس جینڈر تھانے کے مین گیٹ کے باہر اپنے ساتھیوں کی گرفتاری اور پولیس کی جانب سے کی گئی بدتمیزی پر احتجاج کر تے رہے۔