اسری یونیورسٹی کی جعلی ڈگریاں چھاپنے پر پولیس کی جانب سے گرفتاریاں 

Aug 08, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)اسری یونیورسٹی کی جعلی ڈگریاں چھاپ کر اسری یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میں طلبا کو بیس بیس ہزار روپے میں فروخت کرنے پر ایف آئی آر درج اور مجرمان کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے۔ خود کو اسرا یونیورسٹی کا چانسلر ظاہر کرنے والے شخص حمید اللہ قاضی کو گرفتار کرکے پولیس نے جعلی ڈگریاں برآمد کرلیں جبکہ ایف آئی آر میں نامزد دیگر مجرمان احمد ولی اللہ قاضی، سلطان قاضی اور روشن بھٹی کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ یہ تمام ملزمان خود کو جعلی طور پر اسرا یونیورسٹی کا عہدیدار اور ملازم ظاہر کرتے تھے جبکہ ان میں سے کوئی بھی شخص اسری یونیورسٹی کا ملازم یا عہدیدار نہیں ہے۔اسرا یو نیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبا، والدین، عوام اور بالخصوص کراچی اور حیدرآباد کے کیمپسز میں کام کرنے والے اسٹاف اور دیگر ملازمین کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ تعلیمی ادارے اور مجاز تعلیمی اتھارٹی سے درخواست ہے کہ ان نقلی اور جعلساز افراد سے ہوشیار رہیں ۔

مزیدخبریں