راولپنڈی( اکمل شہزاد) راولپنڈی کے علاقے گلزارِ قائد منگرال ٹاؤن فیصل کالونی شاہ خالد کالونی میں پانی کی شدید قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔پچھلے کئی ماہ سے پانی کی سپلائی نہ مل سکی واسا کے ٹینکر نے بھی سپلائی دینا بند کر دی ۔ٹینکر مافیا نے ایک ٹینکر کی قیمت دو ہزار کر دی۔شہریوں کے مطابق کئی مرتبہ اس حوالے سے واسا کو شکایت کی گئی کبھی وال کا بہانہ کبھی ٹیوب ویل کی موٹر خرابی کا عذر رکھ کر ٹال دیا جاتاہے ۔شہریوں نے واسا کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی سپلائی بحال کرکے مکینوں کو مہنگے داموں پانی فراہم کرنے کی ملی بھگت کو بند کیا جائے ۔
گلزارِ قائد وگردونواح میں پانی کی شدید قلت ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
Aug 08, 2022