کھوڑ کمپنی گول چوک تا اٹک پٹرولیم مین روڈکی حالت انتہائی ناگفتہ بہ  

Aug 08, 2022

کھوڑ(نامہ نگار) کھوڑ تحصیل پنڈیگھیب کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑاگنجان اور مصروف ترین قصبہ ہے جو اسلام آباد تاکراچی بین الصوبائی روڈ پر واقع ہے مین بین الصوبائی روڈ تاپی او ایل گودام روڈ کی زمین ہائی وئے کی ملکیت ہے جسے شروع سے یہاں پر موجود آئیل کمپنی تعمیر ومرمت کررہی ہے مگر چند سالوں سے اسے نظر انداز کیاجارہا ہے جس کی وجہ سے مین روڈ تا کھوڑ کمپنی گول چوک تک تقریباً800میٹر کا ٹکڑانتہائی خستہ حال ہوچکا ہے جگہ جگہ گہرے گڑھے بن چکے ہیں ٹریفک کا رواں دواں رہنا محال ہوچکاہے قیمتی گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں کوئی پرسان حال نہیںعلاقہ کی عوام نے شعیب انور ملک چیئرمین ؍چیف ایگزیکٹیو پی او ایل سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے بہائو کو مدِنظر رکھتے ہوئے موجودہ کھوڑ کمپنی گول چوک تا مین روڈ تک داخلی روڈ کو کشادہ کر کے ون وئے تعمیر کیاجائے اور دونوں اطراف فٹ پاتھ تعمیر کیئے جائیں ۔

مزیدخبریں