اعظم کاشف کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پرپولیس تشددفسطایت کی علامت، ملک ابرار

اسلام آباد(نا مہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے راولپنڈی میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن کے عہدے پر متنازعہ شخصیت کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کرنے والے اساتذہ اور دیگر سٹاف کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن مظاہرین اور میڈیا کے نمائندوں پر پولیس کا لاٹھی چارج آمرانہ ذہنیت اور فسطایت کی علامت ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،سی ای او ایجوکیشن کی تعیناتی کے خلاف بہت جلد ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔ اس وقت میں راولپنڈی ڈویژن بشمول تحصیل مری، تحصیل کوٹلی ستیاں، کلرسیداں،کہوٹہ،کے تمام تعلیمی ادارے احتجاجا بند کیے گئے ہیں

ای پیپر دی نیشن