اسلام آباد (خبر نگار)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ پیروان حسینیت ؑ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی کے درس عزا پر ہمیشہ کاربند رہیں گے ،کتنی ہی دہشتگردی ہوتی رہے عزاداری کا علم سرنگوں نہیں ہونے دیں گے،ہمیں پاکستان سے اسی طرح محبت ہے جس طرح نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ ابن علی کو مدینہ سے تھی،پورے ملک میں یوم عاشورہ پر حساس مقامات کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے۔اس امر کا اظہار انہوں نے آغاسیدمرتضیٰ موسوی ،آغا علی روح العباس موسوی اور علمائے کرام کے ہمراہ جلوس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔