پولیو مہم کے دوران لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ، ڈاکٹر جواد الہی 

Aug 08, 2022

سنجوال کینٹ(نامہ نگار)انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنراٹک نے صدارت کی اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھیسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد الہی نے ڈی سی اٹک اور دیگر شرکاء کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ پولیو مہم 22اگست سے 26اگست تک جاری رہے گی اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ سے زائد  بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گیاس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیئے جا رہے ہیں ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد الہی نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران لاپرواہی برتنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروا ئی عمل میں لائی جائے گی ۔تمام متعلقہ محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ضلعی سطع پر کنٹرول روم بھی قا ئم کیا جائے گا ڈی سی اٹک نے اس موقع پرضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں۔

مزیدخبریں