جنڈ ( نامہ نگار) جنڈ میں عظیم الشان عظمت صحابہ واہلبیت عظام اور استحکام پاکستان کانفرنس سربراہ ادارہ صدائے اسلام جنڈ قاری ابرار حسین قادری کی زیر سربراہی علامہ پیر غلام فرید قادری کی زیر سرپرستی پیر سید سعاد ت علی شاہ گیلانی سجادہ نشین چورہ شریف کی زیر صدارت قاری شاھد حسین قادری کے زیر اہتمام صاحبزادہ محمد ناصر اقبال نقشبندی چوھدری آفتاب احمد آرائیں استاد میاں محمد صدیقی ودیگر کارکنان ٹی ایس آئی و سنی سپریم کونسل جنڈ کے زیر انتظام محلہ گلشن طیبہ میں منعقد ہوئی جس سے پروفیسر عبدالجلیل قادری قاری ریاض حسین فاروقی علامہ غلام حیدر چشتی میزبان قاری ابرار حسین قادری پیر سید سعادت علی شاہ گیلانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم رحمت اللعالمین نے اور انکے اصحاب واہل بیت اطہار خصوصا کربلا معلی میں سیدنا امام حسین ؑ نے اپنے سمیت بہتر افراد کی قربانیاں کسی مسلک وعقیدہ یا کسی جماعت کیلئے نہیں بلکہ ان عظیم ترین ہستیوں نے نوع انسانی کی فلاح وبہبود معاشرتی تعمیر وترقی اور انسانیت کی بقاء وسلامتی کیلئے قربانیاں دی ہیں اس موقع پر محمد یٰسین ملِک ایڈووکیٹ سابق ناظم تراپ ملِک اعتبار خان سابق چیئرمین یوسی دکھنیر خان وزیر خان قاری غلام مرتضیٰ رضوی کامران احمد نقشبندی قاری مہر خان چشتی صاحبزادہ عطا محمد چشتی پیر سید احسن محمود شاہ گیلانی مفتی مسعود احمد حافظ مشتاق احمد قاری رستم خان محمد ارسلان حیدر راجہ محمد طاہر نعیم راجپوت نصیر احمد خٹک ممتاز حسین خٹک علامہ عاشق حسین وارثی قاری طارق سعید ماسٹر ریاض حسین کے علاوہ لاتعداد لوگوں نے شرکت کی ہے