کراچی سے سسرال آنیوالی نمرہ کاظمی والدین کے ہمراہ ڈیرہ سے روانہ 

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)کراچی سے پسند کی شادی کرکے ڈیرہ غازی خان آنے والی نمرہ کاظمی سسرال سے بھاگ کر دارلامان اور پھر عدالت سے والدین کے ہمراہ کراچی روانہ ہو گئی مقامی عدالت میں پیش ہوکر نمرہ کاظمی نے والدین کیساتھ جانے کی استدعا کی تھی تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی نمرہ کاظمی کو ڈیرہ غازی خان میں سول جج عابد حسین میو کی عدالت میں پیش کیاگیاعدالت نمرہ کاظمی کو والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت دیدی نمرہ کاظمی نے عدالت میں پیش ہوکر والدین کیساتھ جانے کی استدعا کی تھی۔ نمرہ کاظمی کو تونسہ شریف پولیس نے گزشتہ روز سسرال سے بھاگ کر آنے پر دارالامان منتقل کیا تھا نمرہ کاظمی کے وکیل کے مطابق نمرہ کاظمی نے عدالت کو بتایا کہ شوہر اس پر تشدد کرتا ھے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب اپنے والدین کے ہمراہ جانا چاہتی ہے دوسری جانب نمرہ کاظمی نے عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ جانے پر بہت خوش ھے تاہم اس نے اپنے اوپر تشدد کرنے کے سوال پر جواب دینے سے انکار کردیا اس موقع پر نمرہ کاظمی کے والدین بھی بیٹی کیساتھ جانے پر خوش تھے نمرہ کاظمی کے والد کا کہنا تھا کہ اگر شاہ رخ انکے ساتھ کراچی آکر رہنا چاہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور وہ اپنے داماد کی عزت کریں گے واضح رہے نمرہ کاظمی نے 18اپریل کو ایک ویڈیو بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے محمد نجیب شاہ رخ سے نکاح کیا اسے کسی نے اغوا نہیں کیا۔
نمرہ کاظمی 

ای پیپر دی نیشن