بچہ ماں کے پیٹ میں جاں بحق،ورثاءکا احتجاج،ہسپتال عملے پر غفلت کا الزام 

Aug 08, 2022

میرپور ماتھیلو(نامہ نگار) بچہ ماں کے پیٹ میں جاں بحق،ورثاءکا احتجاج،ہسپتال عملے پر غفلت کا الزام تفصیل کے مطابق گاو¿ں فتح پور کے غلام محی الدین میرانی نے پی پی ایچ آئی ہسپتال میرپور ماتھیلو کے عملے کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے بتایا کہ میں اپنی بہو سونیا کو پی پی ایچ آئی ڈلیوری کے لئے لے آیا تھا جہاں پر ڈاکٹر اور عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے بچہ پیٹ میں ہی فوت ہوگیا ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اگر بروقت آپریشن کرتے تو بچے کی جان بچ سکتی تھی انہوں نے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
 الزام

مزیدخبریں