اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سوسال سے زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ گھر گھر تصدیق کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 100 سال اور زائد عمر کے ووٹرز سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 100 سال اور اس سے زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق ہوگی۔الیکشن کمیشن نے معمر ترین ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ووٹرز کی تفصیلات صوبائی اور ضلعی دفاتر کو دے دی گئیں۔معمر افراد کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے سے قبل دوبارہ تصدیق ہوگی اور یہ تصدیق 13 اگست تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لیے نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔
الیکشن کمشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان:سوسال سے زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ گھر گھر تصدیق کی جائے گی
Aug 08, 2022