ملتان (نمائندہ نوائے وقت) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں محکمہ صحت اور جیپائیگو- جوہن ہاپکنز یونیورسٹی امریکا کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے کورونا تشخیصی لیب کے سائنسدانوں کی ماسٹر ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاءمیں نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان، سول ہسپتال ملتان، غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان، صادق عباسی سول ہسپتال بہاولپور اور شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے بائیوسیفٹی لیول 3 لیبارٹری کے سائنسدان و ماہرین تشخیص شامل تھے۔ جیپائیگو جوہن ہاپکنز یونیورسٹی کے ٹیکنیکل کنسلٹنٹ اسسٹنٹ پروفیسر شہباز احمد شہباز اور پروفیسر سید عباس نقوی نے ٹریننگ کی کوالٹی، سلیبس اور پریکٹیکل اقدامات پر روشنی ڈالی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ پروفیسر رانا الطاف احمد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ٹریننگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بیماریوں کی بروقت درست تشخیص کی اہمیت اور پاکستانی سائنسدانوں کی خدمات کو سراہا اور اسناد پیش کیں۔
ٹریننگ
نشتر میں جنوبی پنجاب کرونا تشخیصی لیب کے سائنسدانوں کی ماسٹر ٹریننگ
Aug 08, 2022