ڈیرہ غازی خان(خبر نگار ) ریجنل پولیس آفیسر محمد سلیم کے حکم پر کچہ ایریا میں تمام 26 پکٹس پر فرسٹ ایڈ ایمر جنسی کٹس اور ادویات فوری فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے تعاون کیا۔ آر پی او نے کہا کہ کچہ میں پولیس کو تمام تر جدید سہولیات سے مزین جبکہ ملازمان کے لئے پہلے سے خصوصی پیکیج بھی جاری ہو چکا ہے۔ پولیس کو تمام تر دستیاب وسائل کی فراہم کر کے کچہ کو امن کا گہوارہ بنایا جائےگا۔
فراہمی