ملتان( نیوز رپورٹر)سید نا حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی ہمیں حق کی خاطر مر مٹنے کا درس دیتی ہے آپ نے اسلام کی عظمت اور سربلندی کے لئے حضرت علی اصغر، حضرت علی اکبر، حضرت قاسم، حضرت عباس اور دیگر خاندان نبوت کو شہید کرادیا اور خود بھی راہ حق میں قربان ہو گئے اور باطل قوتوں کو روک دیا۔ حکمران اسوہ شبیری کو اپنا کر ملکی حالات کو بہتر بنائیں سید ناحضرت امام حسینؓ اور رفقاءکی تعلیمات پر عمل کرکے پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین نامور خطیب علامہ صاجزادہ پیر حفیظ اللہ شاہ مہروی نے گزشتہ روز حضرت خواجہ حافظ جمال اللہ ملتانی پر سالانہ مرکزی امام حسین کانفرنس اور سابق سجادہ نشین مخدوم مظہر حسین جمالی کے 19ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔ کانفرنس سے درسگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شہباز حسین جمالی، خواجہ غلام محی الدین فخری، مخدوم غلام محمد جمالی، مخدوم جاوید ارشد،صاجزادہ ارسلان اختر، صاجزادہ نعمان اختر،شاہ زیب حسین جمالی،مخدوم زادہ شعیب حسین جمالی، محمد ایوب بزدار ایڈووکیٹ، صاجزادہ محمد طیب حفیظ شاہ، محمد آصف مہروی، ذوالقرنین، محمد ثقلین مہروی، محمد بلال سعیدی ودیگر نے خطاب ہدیہ نعت پیش کیا درسگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شہباز حسین جمالی نے صدارت کی اور آخر میں ختم شریف کے بعد ملکی استحکام کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔
حفیظ اﷲ مہروی
حکمران اسوہ شبیری اپنا کر حالات بہتر بنائیں علماءمشائخ
Aug 08, 2022