حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے مزار کوغسل مبارک دینے کی تقریب آج ہو گی.صوبائی وزراء، سیکرٹری اوقاف،ڈی جی اوقاف اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے .وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دیں گے.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائیں گے.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی اور عقیدت مند اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اورقیام امن کیلئے خصوصی دعا کریں گے.مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بھی خصوصی دعا کی جائے گی.
حضرت داتا گنج بخش کے مزار کوغسل دینے کی تقریب آج ہو گی
Aug 08, 2022 | 15:09