صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں: شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں. سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں، اگست ترقیوں، تعیناتیوں، تنزلیوں کا مہینہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کی. جب چیف الیکشن کمیشنر پر ہی اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ احتساب، ججز کی تقرری صدر نہیں، کرپشن زدہ لوگ کریں گے، جیلیں غریبوں کے لیے اور اشرافیہ کے لیے یہ 5 اسٹار ہوٹل ہیں۔شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ 12 اگست کو 3بجے اہم پریس کانفرنس کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن