عمران خان ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے در پہ ہے۔اُنہوں نے ایسی باتیں کی ہیں جودوہرائی نہیں جاسکتیں
ہیلی کاپٹر میں شہید ہونے والے بریگیڈئیر خالد کی رہائشگاہ پرفیملی سے اظہار تعزیت کے بعدمیڈیاسے گفتگو
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں نے فارن فنڈنگ فیصلہ کے بعدعمران خان کوفارن ایجنٹ قراردے دیا۔پرامن جلسہ پی ٹی آئی کا حق ہے لیکن اگر کوئی ایسی بات ہوئی تو 25 مئی سے برا حال کریں گے۔فوری الیکشن 2نمبری الٹی میٹم ہے۔پی ٹی آئی پہلے قومی اسمبلی سے اپنے استعفے منظورکروائے اوربعدمیںپنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلی توڑے توالیکشن پرغورکیاجاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پہ منفی ٹرینڈ چلانے والے گمراہی کا شکار ہیں۔ عمران خان ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے در پہ ہے۔اُنہوں نے ایسی باتیں کی ہیں جودوہرائی نہیں جاسکتیں۔ سانحہ کے بعد یہ واضع ہو گیا کہ کون لوگ گمراہ ہیں۔ افغانستان نے کبھی سرزمین استعمال کرنے کا پاکستان پہ الزام نہیں لگایا ۔یہ شخص الزام لگا رہا کہ افغانستان کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کی گئی۔وہ ہیلی کاپٹر میں شہید ہونے والے بریگیڈئیر خالد کی رہائشگاہ پرفیملی سے اظہار تعزیت کے بعدمیڈیاسے گفتگوکررہے تھے ۔رکن پنجاب اسمبلی چوہدری فقیرحسین ڈوگر،مسلم لیگ ن سٹی کے جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمن اوردیگربھی موجودتھے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ توشہ خانہ سے عمران خان نے کچھ بھی نہیں چھوڑا چیزیں اٹھا کر بیچ دی ہیں اور پھر80 فیصد پیسے جیب میں ڈال لیے۔ بریگیڈیر خالد شہید کے بھائی ملک فیصل نے مجھے بتایا کہ بریگیڈیر خالد شہیدوطن کی خاطر شہادت کا جذبہ رکھتے تھے۔پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں پہ انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ فوادچوہدری کی طرف سے میرے حق میں بات کرنے پرپی ٹی آئی نے جواُن کی چھترول کی اس کے بعدوہ میرے خلاف باتیں کرکے اپناوقاربحال کرنے کی کوشش کرہاہے ہیں۔