امام حسین کی قربانی پیغام ہے کہ ظلم و جبرپر مبنی باطل نظام کے خلاف حق اور سچائی کا علم بلند کرنا چاہیے،صدر عارف علوی

Aug 08, 2022 | 19:02

ویب ڈیسک

خلقِ خدا کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے والی اور احکامات ِ الہی کی نافرمانی کرنے والی قوتوں کے خلاف صدائے احتجاج بلندکرنی چاہیے

نواسہ رسولۖ نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں حق کی خاطر اپنا سرکٹوایا،عہد کریں کہ ہم بھی اسی راہ پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں گے،یوم عاشورہ پر پیغام

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ امام حسین کی قربانی پیغام ہے کہ ظلم و جبرپر مبنی باطل نظام کے خلاف حق اور سچائی کا علم بلند کرنا چاہیے، نواسہ رسولۖ نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں حق کی خاطر اپنا سرکٹوایا،عہد کریں کہ ہم بھی اسی راہ پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلامی تاریخ میں محرم الحرام نہایت عزت و احترام اور فضیلت والا مہینہ ہے ۔ اس مہینے میں جہاں اسلامی تاریخ کے اہم ترین واقعات رونما ہوئے وہیں یوم ِ عاشورہ یعنی 10 محرم الحرام کا دن بھی امت مسلمہ کے نزدیک خصوصی اہمیت و فضیلت کا حامل ہے۔آج کے دن حضرت امام حسین  نے ایک ظالم حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے دین کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر اہلِ بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش فرمایا۔ نواسہ رسولۖ نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں حق کی خاطر اپنا سر تو کٹوا دیا مگر اسے باطل قوتوں کے سامنے جھکنے نہ دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ آج کے دن حضرت امام حسین ، اہلِ بیت اور ان کے وفا شعار ساتھیوں نے شجاعت ، بہادری اور قربانی کی عظیم الشان مثال قائم کی اور اپنے خون سے اسلام کو ایک نئی زندگی عطا کی۔ اس اندوہناک واقعہ اور اہلِ بیت پر بے انتہا ظلم پر ہر مسلمان کی آنکھ اشک بار ہے ۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ خانواد ِ حضرت امام حسین کی عظیم قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور اس میں ہمارے لیے پیغام ہے کہ ظلم و جبرپر مبنی باطل نظام کے خلاف حق اور سچائی کا علم بلند کرنا چاہیے۔ امتِ مسلمہ کو حق و صداقت اور دین کی بقا اور فروغ کیلئے ڈٹ جانا چاہیے۔ خلقِ خدا کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے والی اور احکامات ِ الہی کی نافرمانی کرنے والی قوتوں کے خلاف صدائے احتجاج بلندکرنی چاہیے۔ انفرادی اور اجتماعی سطح پر حق کی سربلندی اور نصرت کے لیے صبر، استقامت اور جرات کے ساتھ جدوجہد کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ صدر عارف علوی نے اپنے پیغام کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب ہم اللہ کے دین ، سنت نبوی  اور اسوہ امام حسین پر عمل پیرا ہوں گے تو یقینا  اللہ تعالی کی مدد ونصرت بھی ہمیں حاصل ہو گی اور ہم دنیا اور آخرت میں بھی کامیابی حاصل کریں گے ۔آئیں ، ہم آج کے دن عہد کریں کہ ہم اسو ِ امام حسین پر عمل پیرا ہونے کی بھرپور کوشش کریں گے اور جذب ِ ایثار و قربانی سے سرشار ہوکر اپنے ہم وطنوں ، بالخصوص جنہیں سیلابی صورتحال کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، کی خدمت کریں گے ۔  میری دعا ہے کہ اللہ تعالی  ہمارے ملک کو ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنائے اور ہمیں تمام بلاں سے محفوظ رکھے ۔ آمین !۔

مزیدخبریں