حیران ہوں پی ٹی آئی والے الیکشن لڑ کیوں رہے ہیں؟یوسف رضا گیلانی

میں متفقہ وزیراعظم تھا لیکن مجھے نااہل کر دیا گیا،  30سیکنڈ کی سزا بھی دی گئی، بیان

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں متفقہ وزیراعظم تھا لیکن مجھے نا اہل کر دیا گیا،حیران ہوں کہ پی ٹی آئی والے الیکشن لڑ کیوں رہے ہیں؟۔ سابق وزیراعظم اورپیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ پی ٹی آئی والے الیکشن لڑ کیوں رہے ہیں؟  اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آپ صرف اپنے استعفوں کی آکر تصدیق کر دیں، شاہ محمود قریشی خود اسمبلی نہیں جاتے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ معاہدے ریاستوں کے درمیان ہوتے ہیں، جو معاہدے ہوئے ان پر عملدرآمد کرنا ریاست کا کام ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد ہے، ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میں متفقہ وزیراعظم تھا لیکن مجھے نااہل کر دیا گیا، مجھے 30سیکنڈ کی سزا دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...